ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری،محمدعباس نے کیوی ٹیم میں سلیکشن درست ثابت کر دکھائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری جڑدی۔
نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی تیز ترین نصف سینچری سکور کی۔
انہوں نے مڈل آرڈر میں آکر 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلےبازی کا مظاہرہ کرکے کیوی ٹیم کا اسکور 344 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کے پہلے قانون دان ڈاکٹر مطلب النفیسہ کا انتقال
گزشتہ دنوں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران کیوی ٹیم کو مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ڈیون کانوائے اور گلین فلپس جیسے اسٹارز کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔
دوسری جانب 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ اسکے ابتدائی 2 وکٹیں گر چکی ہیں۔