اولیا کے شہر ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، ویڈیو وائرل

Mar 29, 2024 | 22:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال خان نیازی)اولیا کے شہر ملتان اور نواحی علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ژالہ باری بستی ملوک، مخدوم رشید اور بدھلہ سنت کے علاقوں میں ہوئی،ژالہ باری کے باعث فصلوں کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج رات وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے،  ژالہ باری کی اطلاعات نواحی علاقوں سے موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: امیر مقام سے قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا