اکتوبر میں بھی انتخابات نظر نہیں آ رہے ، صدر مملکت عارف علوی کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہےکہ مجھے اکتوبر میں بھی انتخابات نظر نہیں آ رہے ۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئین خطرے میں ہے اور انہیں اکتوبر 2023ء میں بھی انتخابات خطرے میں نظر آرہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ رحم کرے ،میں دعا کرتے ہوں کہ ججز آپس میں اشتراک پیدا کریں، جب ان کے فیصلوں میں اتفاق نہ نظر آئے تو عوام آپس میں لڑتے ہیں، قومی اسمبلی میں چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات محدود کرنے کے بل کی ٹائمنگ ایک سوالیہ نشان ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا کہ عدالتی اصلاحات کے اس بل کے بارے میں سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، بل پر دستخط کرنے کا فیصلہ اُس وقت کریں گے، جب یہ ان کے پاس آئے گا۔