حریم شاہ کا پاکستانیوں کو مفید مشورہ

Mar 29, 2023 | 17:59:PM
حریم شاہ کا پاکستانیوں کو مفید مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف ٹک ٹاک حریم شاہ نےپاکستانیوں کو  دھوکا دینے والوں کیلئے مفید مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرویڈیو شیئر کی جس میں ٹک ٹاکر  ایک حدیث مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "مومن ایک ہی سراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، اگر کسی انسان کو محسوس ہو کہ کوئی اسے دھوکہ دے رہا ہے تو اس سے دوری اختیار کرلینی چاہیئے۔ یہ ہی بہترین عمل ہے، اللہ تعالیٰ نے انسان کی زندگی کو بہت خوبصورت بنایا ہے اسے پرسکون انداز میں گزارنا چاہیے ، اگر کوئی برائی کرے، دھوکہ دے تو اس سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ" آج تک اپنی زندگی کا ہر فیصلہ خود کیا ہے، کسی کو اپنے اوپر مسلط ہونے نہیں دیا۔ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی اور کسی ایسے انسان کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتی جس نے مجھے دھوکا دیا ہو"۔انہوں نے انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں دعا کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ "میں اکیلی ہوں، مجھے کسی کی ضرورت نہیں، میں دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتی ہوں، مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھیں"۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور ان سے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے نازیبا ویڈیوز لیک کرنے پر صندل خٹک اور عائشہ ناز کو بددعائیں دی تھی۔