جمائمہ کے فلیٹ میں نامعلوم افراد کی گھسنے کی کوشش

Mar 29, 2023 | 09:40:AM
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے فلیٹ میں نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے فلیٹ میں نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی۔

جمائمہ نے سی سی ٹی وی سے لی گئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ '' اگر آپ ان کی شناخت کر سکتے ہیں تو براہ مہربانی مجھے اطلاع کریں''

عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم وہ نہیں جانتی کہ حالیہ اور سابقہ واقعے میں ملوث افراد ایک ہی ہیں یا اس واقعے میں کوئی اور لوگ ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ جمائمہ کے لندن فلیٹ میں چند روز قبل بھی نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی تھی اور واقعے کے چند روز بعد پھر اسی طرح کا واقعہ پیش آگیا۔