فلم’ محبتیں‘کی اداکارہ کرن آج کل کہاں ہے ؟

Mar 29, 2022 | 21:54:PM
بالی ووڈ, اداکارہ ,پریتی ,جھنگیانی
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ پریتی جھنگیانی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)شائقین کو 2000 میں ریلیز ہونیوالی بالی ووڈ فلم’ محبتیں‘ یاد ہوگی۔ اس فلم کی کہانی سے لے کر سٹار کاسٹ تک کافی سرخیوں میں رہے۔ تاہم اس فلم میں ایک کردار ایسا بھی تھا، جس کا نام سن کر ہی معصوم سا چہرہ ذہن میں آجاتا ہے۔اس اداکارہ کو لوگ پریتی جھنگیانی کےنام سے جانتے ہیں۔ 

بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریتی جھنگیانی نے فلم میں ایک سادہ سی بیوہ لڑکی کرن کا کردار ادا کیا ہے۔ پریتی جھنگیانی فلموں سے دور ہونے کے باوجود کرن کی معصوم مسکراہٹ کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 21 سال میں ’محبتیں‘ کی کرن بہت بدل چکی ہے۔ جہاں انہوں نے اپنی سادگی سے مداحوں کا دل جیت لیا وہیں ان دنوں وہ اپنے گلیمرس انداز سے مداحوں کو حیران کر رہی ہیں۔ درحقیقت حال ہی میں ایک تقریب میں پہنچی اداکارہ پریتی جھنگیانی میرون رنگ کا تھائی سلٹ ڈریس پہن کر پہنچی تھی جس میں ان کا لُک بہت خوبصورت لگ رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی مداح ان کی تعریف بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Parvin Dabas (@dabasparvin)

اس وقت پریتی جھنگیانی کی عمر 41 سال ہے لیکن بڑھتی عمر کے ساتھ فیشن پر ان کی گرفت مضبوط ہوتی نظر آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کا یہ بدلا انداز کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ فلم کی ریلیز کے 21 سال بعد پریتی اب کہاں ہے اور کیا کر رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ 'محبتیں' آئی اور زبردست ہٹ ہوئی۔ جو بھی فلم میں نظر آیا وہ مقبول ہوا۔ اداکاروں کے لئے فلموں کی لائن لگی ہوئی تھی۔ اس فلم کے بعد بھی پریتی نے ایل او سی، آن، انرتھ جیسی کئی فلمیں کیں لیکن افسوس فلمیں نہیں چلیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی مینیجر  کی  باحجاب خاتون سے بدمعاشی،بحرین میں ہوٹل سیل