اے اور او لیول کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

Mar 29, 2022 | 19:24:PM
اے ، او لیول، امتحانی، سنٹر
کیپشن: اے اور او لیول کا امتحانی سنٹر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کیمرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (سی اے آئی ای) نے 2022 کیلئے اے لیول اور او لیول کے امتحانات کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے لئے ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی اے آئی ای  کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آئی جی سی ایس ای ، او لیول ، اے ایس لیول اور اے لیول امتحانات کے تھیورٹیکل  پارٹ کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا جکہ آخری تھیورٹیکل امتحان 10 جون کو ہوگا ۔ جبکہ اے ایس لیول کے پریکٹیکل امتحان 5مئی کو جبکہ آئی جی سی ایس ای اور او لیول کے پریکٹیکل امتحان 10 مئی کو اور اے لیول کے پریکٹیکل امتحان 24 مئی کو ہوں گے۔

یادرہے کیمرج  اسیسمنٹ  انٹرنیشنل ایجوکیشن مئی اور جون میں ہونے والے امتحانات کے لئے امتحانی مراکز کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے ۔ پاکستان میں اس سال90 ہزار طلبا او اور اے لیول کے امتحان  دے رہے ہیں۔ یادرہے اس دفعہ دنیا بھر میں اے اور او لیول کے امتحان ماہ رمضان اور شدید گرمی  میں آرہے ہیں  جبکہ عید الفطر ممکنہ طور پر 2 یا تین مئی کو ہوگی  اورپاکستان سمیت تمام مسلمان طلبا او اور اے لیول کے امتحان کے باعث عید کی چھٹیاں بھی نہیں کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی مینیجر  کی  باحجاب خاتون سے بدمعاشی،بحرین میں ہوٹل سیل