نجی تعلیمی ادارے میں قابل اعتراض پارٹیوں کا انکشاف

Mar 29, 2022 | 10:31:AM
شہرقائد میں نجی تعلیمی ادارے میں قابل اعتراض پارٹیوں کا انکشاف
کیپشن: نجی تعلیمی ادارہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں معروف  تعلیمی ادارے میں قابل اعتراض’’ریو پارٹی‘‘ میں شریک طلباء نے نامناسب اور  فحش حرکات سے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا، انتظامیہ کی جانب سے چند روز قبل  ’ ریو پارٹی‘ ہونے کی تصدیق کی گئی  اور  معاملہ اسٹوڈنٹس کنڈکٹ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملک کے صف اول کے تعلیمی ادارے میں طلباء کی طرف سے ایک بار پھر ’ریو پارٹی‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں فحش حرکات اور غیر اخلاقی لباس پہنے طلبہ نیم برہنہ حالت میں رقص کرتے رہے ۔

 ذرائع کے مطابق یہ گزشتہ عرصے کے دوران اس قسم کی  ہونے والی چوتھی پارٹی ہے جس میں میوزک کیساتھ  نیم برہنہ حالت میں نوجوان رقص کرتے رہے  اور کھلم کھلا منشیات  کا بھی استعمال ہوتا رہا ،پارٹی میں شریک طلباء نے تین رنگوں پر مشتمل ایک مخصوص   جھنڈا بھی اٹھا رکھا تھا۔

تعلیمی ادارے میں قابل اعتراض پارٹی پر اسلامی جمیعت طلبہ سمیت مختلف طلبہ تنظیموں  نے یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے احتجاج کیا اور اس عمل کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیںبارشوں کے حوالے سے  محکمہ موسمیات نے بڑی  پیشگوئی کر دی