آج حفیظ شیخ گئے ، اگلی باری عمران خان کی ہوگی،شیری رحمان

Mar 29, 2021 | 20:44:PM
آج حفیظ شیخ گئے ، اگلی باری عمران خان کی ہوگی،شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے حفیظ شیخ کی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ حفیظ شیخ ملک کی معاشی تباہی کے اکلوتے ذمہ دار نہیں، پوری کابینہ ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کی برطرفی پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی ایک اور کامیابی ہے۔ بلاول بھٹو نے سینیٹ سے یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑوا کر آئی ایم ایف کے نمائندے کو کابینہ سے ہی باہر کروادیا۔
 شیری رحمان نے کہا کہ حفیظ شیخ پاکستان میں پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ اور ملک میں بدترین مہنگائی کے ذمہ داروں میں سے ایک ہیں، عوام دشمن بجٹ کے ایک ذمہ دار کا آج میدان سے باہر ہونا سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کا ایک اور نتیجہ ہے۔ سینیٹ میں بدترین شکست کے بعد حکومت کو بھی یاد آگیا کہ حفیظ شیخ ایک نااہل وزیر خزانہ ہیں۔
 حفیظ شیخ ملک کی معاشی تباہی کے اکلوتے ذمہ دار نہیں عمران خان اور اسکی نااہل کابینہ بھی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی اتنی ہی ذمہ دار ہے۔انہو ں نے کہا کہ آج آئی ایم ایف کا کارندہ گیا اگلی باری دوسرے کارندے کی ہے۔