پی پی پی کو سلیکٹڈ کہنے والوں نے سیاست نہیں پڑھی ،شازیہ مری

Mar 29, 2021 | 14:38:PM
شازیہ مری نے کہا کہ اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں
کیپشن: شازیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی نائب صدر کا لہجہ افسوسناک تھا، پیپلز پارٹی کو جو سلیکٹڈ کہے تو اس نے سیاست نہیں پڑھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شازیہ مری نے کہا کہ ہم مختلف جماعتیں ہیں، ہمارے نظریات مختلف ہیں، ہم حکومت کو جمہوری طریقے سے ہٹانے کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں کسی سے کوئی شکایت نہیں، لیکن افسوس ہوتا ہے، پیپلز پارٹی کو سلیکٹڈ کہنا مذاق سے کم نہیں، اس سے تکلیف ہوتی ہے۔ مریم نواز کا لہجہ قابل افسوس، ہر چیز کا جواب دے سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے بتایا کہ آصف زرداری نے 12 سال جیل کاٹی، پریشانیاں جھیلیں، بے نظیر بھٹو کو عدالت سے انصاف نہیں ملا، انہوں نے جلا وطنی اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اونچ نیچ، اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں،ہم چھوٹی موٹی غلط فہمی پر یہ موومنٹ ختم نہیں کریں گے۔شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت پرفارم نہیں کر رہی، ہر شعبے میں فیل نظر آ رہی ہے، ہمارا ہدف یہ نالائق حکومت ہے۔