گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا ،شوبز شخصیات کی شرکت 

Jun 29, 2026 | 19:37:PM
گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا ،شوبز شخصیات کی شرکت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے سالانہ مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز  شخصیات سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

مجلس عزا میں لیجنڈ اداکار شاہد حمید، سینئر ہدایتکارہ سنگیتا ، سینئر اداکار خالد عباس ڈار، سینئر پروڈیوسر صفدر ملک، سینئر ڈائریکٹر شہزاد رفیق، فلم ڈائریکٹر شاہد رانا، اداکار گوشی خان،ندیم سلامت،اداکار اچھی خان، گلوکار عباس جٹ، اداکارہ لیلیٰ، ڈریس ڈیزائنر ٹمی رائے، اداکارہ آمنہ، دردانہ رحمان، امیر شوکت علی، سیف علی خان، جونی ملک ،صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، جاوید وڑائچ،طلعت شاہ، خرم باری، افضل بٹ، اداکارہ نشو اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں ۔

حسن صادق ،شیر میانداد ،چاند خان ،امیر شوکت علی ،سجاد بیلا ،پپوسمراٹ  سمیت دیگر نے  سوز و سلام اور نوحہ خوانی کی۔

علامہ آغا شمس رضا شمسی نے مصائب اہل بیت اطہار علیہ سلام بیان کیے اور امام عالی مقام علیہ سلام اور ان کے 72 رفقا کی لازوال قربانیوں کو بیان کیا۔ 

بعد از خطاب علم حضرت غازی عباس علیہ السلام برآمد کیا گیا۔سوز خوانی کی گئی اور ماتم داری کی گئی، مجلس کی نقابت کے فرائض محمد پرویز کلیم نے انجام دئیے۔ 

گلوکار ہ شاہدہ منی نے کہا کہ ہر سال بارہ محرم الحرام مجلس کی ڈیوٹی انجام دیتی ہوں ،اس مرتبہ محرم الحرام میں پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف رہے،وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،مجلس کے اختتام پر لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: