مریم نواز نے آزاد کشمیر کا محاذ سنبھال لیا، لیگی قیادت ، امیدوار لاہور طلب

Jun 29, 2026 | 18:39:PM
مریم نواز نے آزاد کشمیر کا محاذ سنبھال لیا، لیگی قیادت ، امیدوار لاہور طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت اور تمام پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو کل لاہور طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس کل صبح 11 بجے 8 کلب روڈ، لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھی شرکت کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی تمام قیادت اور امیدواروں کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ قیادت آج رات لاہور پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کی حکمت عملی، انتخابی مہم، تنظیمی امور، رابطہ مہم اور امیدواروں کے لیے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے اور اہم تنظیمی فیصلوں کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، مریم نواز شریف اجلاس کے دوران پارٹی امیدواروں اور قیادت کو انتخابی مہم کے حوالے سے اہم ہدایات اور تجاویز دیں گی، جبکہ آزاد کشمیر کے تمام انتخابی حلقوں کی سیاسی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی