امریکا اور میکسیکو نے مکھیوں کی فوج تیار کر لی

Jun 29, 2026 | 09:27:AM
 امریکا اور میکسیکو نے مکھیوں کی فوج تیار کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکا اور اس کے پڑوسی ملک میکسیکو نے مکھیوں کی ایک فوج تیار کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور میکسیکو نے جانوروں کے دشمن کیڑوں کے خاتمے کے لیے انوکھا مشن شروع کیا ہے اور دونوں پڑوسی ممالک نے مل کر مکھیوں کی ایسی فوج تیار کی ہے، جو خطرناک کیڑوں کا خاتمہ کرے گی۔

دونوں ممالک نے گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب میٹاپا ڈی ڈومنگیز میں جراثیم سے پاک مکھیوں کی پیداوار کے ایک جدید پلانٹ کا افتتاح کیا ہے، افتتاحی تقریب میں میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام اور امریکی وزیرِ زراعت بروک رولنز نے شرکت کی۔

 یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں ہلچل! قیمتیں اچانک بڑھ گئیں

رپورٹ کے مطابق 50 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے قائم کیا گیا یہ پلانٹ امریکا اور میکسیکو کا مشترکہ منصوبہ ہے، جہاں ہر ہفتے 10 کروڑ جراثیم سے پاک مکھیاں تیار کی جائیں گی، ان مکھیوں کو سرحدی علاقوں میں چھوڑا جائے گا تاکہ خطرناک پیراسائٹ پھیلانے والے کیڑوں کی افزائش کو روکا جا سکے۔