بارشیں اور سیلابی صورتحال،بلوچستان حکومت کی جانب سے ریسکیو کو ہیلی کاپٹر فراہم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے مون سون بارشوں کے دوران ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال میں ہیلی کاپٹر 24 گھنٹے دستیاب ہو گا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو کیلئے ہیلی کا پٹر ہروقت دستیاب ہو گا۔
شاہدرند نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے ریسکیو آپریشنز کیلئے فوری اور بھرپور ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فضائی مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ مون سون سیزن میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ’لینڈ کروزر میں بیٹھ کر‘ نماز جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل