سیکیورٹی فورسز کابلوچستان میں آپریشن،دو دہشت گرد ہلاک ،دو گرفتار

پاکستانی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونےوالی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،آئی ایس پی آر

Jun 29, 2025 | 16:57:PM
سیکیورٹی فورسز کابلوچستان میں آپریشن،دو دہشت گرد ہلاک ،دو گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع دُکی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیاگیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں انڈین اسپانسرڈ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو دہشت گرد گرفتارکرکے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیاگیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن 28 جون کو بھارتی ایجنٹ تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، گرفتار دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں،علاقے میں کلیئرنس آپریشن اور باقی ماندہ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی چوہدری نثارعلی خان کے گھر آمد
آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستانی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونےوالی دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔