اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کےلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
یکم جولائی کو اجلاس میں ہائیکورٹ کے 3 سینئر ججز میں سے کسی ایک کے نام کی منظوری دی جائے گی،ججز میں جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن شامل ہیں۔
قبل ازیں وزارت قانون نے ہائی کورٹ ججز کی سینیارٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، صدر مملکت نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں ججز کی سینیارٹی طے کی ہے،صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیا، سپریم کورٹ نے سروس ریکارڈ دیکھ کر سنیارٹی طے کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:’’اپنامیٹر،اپنی ریڈنگ‘‘سمارٹ ایپ متعارف،بجلی کے بلوں سے ٹی وی فیس ختم
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سب سے سینئر جج ہیں جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی سینارٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا سنیارٹی میں تیسرا نمبر ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری چوتھے اور جسٹس بابر ستار پانچویں نمبر پر ہیں۔
·