بھارتی فورسز نے کشمیری مسلمانوں کو تاریخی جامع مسجد میں نماز عید سے روک دیا

Jun 29, 2023 | 14:55:PM
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

قابض بھارتی فورسز نےکشمیری مسلمانوں کو سری نگرکی تاریخی جامع  مسجد میں نماز عید ادا نہیں کرنے دی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے جامع مسجد کے مرکزی دروازے کو تالا لگا دیا، بھارتی فوج نے سری نگر اور ضلع اسلام آباد کی عیدگاہ میں بھی نماز ادا نہیں کرنے دی ۔

بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج  روکنے کے لیے کئی  علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ قابض انتظامیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عراق نے برطانیہ میں داعش کے حملے کی سازش پر بڑا دعوی کر دیا  

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جامع مسجد میں نماز  عید ادا کرنے سے روکنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ نماز عیدکی ادائیگی سے روکنا دینی امور  میں صریح مداخلت ہے۔