بڑی عید پر بڑا تحفہ، پٹرول 10روپے سستا

Jun 29, 2023 | 12:17:PM
 بڑی عید پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، پٹرولیم مصنوعات 10 روپے سستا ہونے کی امید پیدا ہو گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بڑی عید پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، پٹرولیم مصنوعات 10 روپے سستا ہونے کی امید پیدا ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  بحر اوقیانوس میں تباہ آبدوز ٹائٹن کا ملبہ نکال لیا گیا  

وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔