بحر اوقیانوس میں تباہ آبدوز ٹائٹن کا ملبہ نکال لیا گیا  

Jun 29, 2023 | 11:31:AM
 ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئے لوگوں کو زیر سمندر لے جانے کے دوران تباہ ہونے والی اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ کا ملبہ نکال لیا گیا  ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئے لوگوں کو زیر سمندر لے جانے کے دوران تباہ ہونے والی اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ کا ملبہ نکال لیا گیا  ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندر کی تہہ سے نکالی گئی چیزوں میں آبدوز کا اگلا حصہ بھی شامل ہے جس سے سیاحوں کو ٹائی ٹینک کی باقیات کا نظارہ کرنا تھا۔

گزشتہ روز کینیڈا کے سینٹ جانز شہر کی بندرگاہ پر ٹائٹن آبدوز کے ملبے کو لایا گیا جس میں آبدوز کا لینڈنگ فریم اور پچھلی جانب موجود خول بھی شامل تھا۔

امریکی کوسٹ گارڈ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ آبدوز کے ملبے سے انھیں انسانی باقیات ملے ہیں تاہم طبی ماہرین اس حوالے سے ان مبینہ باقیات کا باقاعدہ معائنہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے عید سے قبل دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ایم بی آئی کے چیئر کیپٹن جیسن نیوباور نے ایک بیان میں کہا کہ ٹائٹن کی تباہی کن وجوہات جن وجوہات کی بنا پر ہوئی انہیں سمجھنے کے لیے اب بھی بہت زیادہ کام کرنا باقی ہے تاکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جا سکے کہ ایسا سانحہ دوبارہ نہ ہو۔

یاد رہے کہ ٹائٹن نامی تفریحی آبدوز اتوار کو بحرِ اوقیانوس میں 3800 میٹر گہرائی میں موجود تاریخی بحری جہاز ٹائٹینک کے ملبے تک تفریحی سفر پر روانہ ہوئی تھی لیکن سفر کے آغاز کے پونے دو گھنٹے بعد اس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔