اہور کالج فار وومین یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش

Jun 29, 2022 | 15:47:PM
اہور کالج فار وومین یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )اہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی طالبہ کااقدام خود کشی،طالبہ منزہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی طالبہ کو  زخمی حالت میں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابقطالبہ  کا تعلق  فزکس ڈیپارٹمنٹ سے ہے، 15 روز قبل طلبہ کی  حاصل پور میں شادی ہوئی،سسرال والوں نے کچھ دن قبل اکیلے گاڑی پر لاہور بجھوا دیا۔
منزہ  ذہنی دباو میں یونیورسٹی فائنل تھیسز کا پراجیکٹ جمع کرانے آئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق ہوش میں آ نے کے بعد طالبہ نے ڈاکٹرز کو بیان دیا جس میں اس نے اس قدم کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے تھیسز جمع کرانے کی کوشش کی ،لیکن یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ نے تھیسیز جمع کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے میں کافی پریشان ہو گئی اور دلبر داشتہ ہو کر میں نے یہ قدم اٹھایا۔
طالبہ کے ڈاکٹرز کو دئیے گئے بیان نے معاملہ مزید پچیدہ ہوگیا ۔