عازمین حج کیلئے نئی سہولت متعارف 

Jun 29, 2021 | 18:46:PM
عازمین حج کیلئے نئی سہولت متعارف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال حجاج کرام کے لئے ایک نئی اور منفرد سروس متعارف کرائی گئی ہے ، جسے’حج اسمارٹ کارڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حج سمارٹ کارڈ مقدس مقامات میں حجاج کرام کی نقل و حرکت کو منظم کرنے اور مناسک ادا کرنے میں حجاج کرام کی مدد کرے گا۔ 
 وزارت حج و عمرہ عبدالفتاح مشاط نے کہا کہ حجاج کرام کے اسمارٹ کارڈ میں ان کے ذاتی اعداد و شمار، رہائش اور صحت سے متعلق معلومات شامل ہیں۔ حجاج کے مقدس مقامات اور مختلف کیمپوں میں داخلے کو منظم کرنے اور ان کی گروپ بندی میں معاون ثابت ہوگا۔ 
جمرات کی سہولت، نیز گمشدہ زائرین کی رہ نمائی کرنے، آمدورفت اور دیگر خدمات کے علاوہ جمع ہونے اور روانگی کے اوقات کے تعین میں حجاج کی معاونت کرے گا۔
 اس کارڈ کے اجرا سے حجاج کرام کو فریضہ حج کی ادائی میں آسانی ہو گی۔حج اسمارٹ کارڈ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق ہدایات ، مقدس مقامات کی نقل و حرکت اور مناسب حج کی ادئیگی میں حجاج کرام کی مدد کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ کارڈ میں ایک بار کوڈ شامل ہے، جو حاجی کے تمام اعداد و شمار اور معلومات کو جاننے میں مدد دے گا۔اس میں سیلف سروس ڈیوائسز کے ذریعہ حاجی کی معلومات کو پڑھنے کے لیے این ایف سی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس سال حج کے مناسک کی ادائیگی قیام بڑی حد تک جدید آلات اور ٹیکنالوجی پر منحصر ہے۔ تاکہ حاجیوں کے لئے اعلی سطحی حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک عمدہ خدمات فراہم کی جاسکے۔
اسمارٹ کارڈ 'قریبی فیلڈ مواصلات' (این ایف سی) ٹیکنالوجی کے ذریعہ کام کرتا ہے۔کارڈ کو مشاعر مقدسہ میں پھیلے مقامات کا سیلف سروس 'KIOSK' کے ذریعہ ان مقامات کے نام پڑھنے میں مدد دے گا۔ حج اسمارٹ کارڈ کا اجرا سعودی عرب کے اصلاحات اور ترقی کے پروگرام 'ویژن 2030' کا ایک حصہ ہے، اس کا اجرا مکہ کلچر سنٹر کی جانب سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:طلبہ کیلئے خوشخبری۔۔پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان