طلبہ کیلئے خوشخبری۔۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

Jun 29, 2021 | 18:00:PM
طلبہ کیلئے خوشخبری۔۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر  سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد رنے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکول بروز جمعرات مورخہ یکم جولائی سے یکم اگست 2021 تک بند رہیں گے۔
مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا اور یکم اگست تک سکول بند رہیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری تمام والدین سے گزارش ہے کہ تمام بچے اور ان کے اہلخانہ گورنمنٹ کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔
 دوسری جانب وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں موسم گرما کی 11 روزہ تعطیلات یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہیں۔
 وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری و نجی سکول اور مدارس یکم جولائی 2021 سے 11 جولائی 2021 تک بند رہیں گے۔
 یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا تھا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان تمام صوبے اور وفاقی اکائیاں اپنی صوابدید سے کر سکتی ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پورا سال تعلیمی نقصان کے پیش نظر ابھی تک صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاوہ کسی اور صوبے نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا البتہ اس سلسلے میں جلد دیگر وفاقی اکائیوں کی جانب سے بھی اعلان متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے جھگڑا۔۔سنگدل باپ نے 4 ماہ کے بیٹے کو دیوار پر دے مارا