حریم شاہ کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مردانہ ہاتھ کی تصویر سے متعلق اہم انکشاف

Jun 29, 2021 | 18:03:PM
 حریم شاہ کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مردانہ ہاتھ کی تصویر سے متعلق اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے حوالے سے مبہم پوسٹ شیئر کی، انہوں نے اپنے ہاتھوں اور کسی مرد کے ہاتھوں کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی۔
تفصیلا ت کے مطابق  حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ دیر کیلئے شیئر کی گئی مردانہ ہاتھ کی تصویرسے متعل اہم انکشاف ہو ا ہے ۔

 کاروباری شخصیت ا حسن اقبال دعویٰ کرتے ہیں کہ حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں موجود ہاتھ ان کا ہے، اور تصویر بھی انہی کی ہے ۔ان کے ہاتھ پر رکھا ہاتھ حریم شاہ کا نہیں بلکہ ان کی ایک امریکی دوست کا ہے۔لیکن یہ نہیں پتا کہ حریم شاہ نے ان کی تصویر استعمال کیوں کی؟

اس  حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی چہ مگوئیاں ہوئیں، اور اس کے ایک روز بعد ہی انہوں نے پی پی لیڈر سے شادی کا دعویٰ بھی کیا۔

یا د رہے کہ حریم شاہ کا اس دعویٰ پر کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تھو ڑی سی جو زیا دہ پی لی ہے۔۔نشے میں دھت دولہا سٹیج پر ہی گرپڑا۔۔ویڈیو وا ئرل