ندا صالح اورنج لائن میٹرو کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں

Jul 29, 2025 | 23:57:PM
ندا صالح اورنج لائن میٹرو کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )ندا صالح اورنج لائن میٹرو کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں،ندا صالح نے اورنج لائن میٹرو میں باقاعدہ ٹرین ڈرائیونگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

 سسٹنٹ منیجر پی آر اورنج لائن طحہٰ خان کا کہنا ہے کہ ندا صالح نے جدید میٹرو ٹرین کی ڈرائیونگ کیلئے ٹریننگ مکمل کی،میٹرو ٹرین کیلئے ڈرائیورز کو چینی اور پاکستانی ٹرینرز نے ٹریننگ دی۔

 واضح رہے  اورنج لائن ٹرین کو متعارف ہوئے تقریباً 5 سال ہونے کو ہیں اور اس کے افتتاح سے لے کر آج تک کروڑوں مسافروں نے اس ٹرین سے استفادہ کرتے ہوئے پرسکون سفر کیا۔

اورنج لائن ٹرین علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک 26 اسٹیشن سے ہر پانچ منٹ بعد روزانہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک سفر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم انکشاف سامنے آگیا