اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم انکشاف سامنے آگیا

Jul 29, 2025 | 23:32:PM
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم انکشاف سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی ڈیفنس کے علاقے سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہونے کے کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے پیالوں کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ تمام پیالوں میں سمندری نمک پایا گیا۔

یاد رہے کہ تفتیش کاروں نے اداکارہ کے فلیٹ سے مجموعی طور پر 6 نمونے کیمیکل تجزیے کے لیے جمع کیے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھر سے ملنے والے تمام پیالوں میں سمندری نمک موجود تھا جبکہ کچن سے ملنے والا نمک آئوڈائزڈ نمک تھا جو پیالوں کے نمک سے مختلف ہے،یہ نمک ممکنہ طور پر گھر میں بدبو کم کرنے کے لیے رکھا گیا تھا تاہم اس کی دیگر وجوہات کا تاحال پتہ نہیں لگایا جا سکا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ تفتیشی ٹیم کو حوالے کر دی گئی ہے اور کیس کے دیگر پہلوؤں کی چھان بین جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ حکومت کا فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان