خیبر پختونخوا میں بھی گدھے کے گوشت کی فروخت، ذبح شدہ گدھا برآمد ،2 افراد گرفتار

Jul 29, 2025 | 20:04:PM
خیبر پختونخوا میں بھی گدھے کے گوشت کی فروخت، ذبح شدہ گدھا برآمد ،2 افراد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان ہارونی) لاہور اور اسلام آباد کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ذبح شدہ گدھا برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کارروائی کے دوران ذبح شدہ گدھا برآمد کرلیا ہے،واقعہ اس وقت سامنے آیا جب شہریوں نے علاقے میں غیر معمولی بدبو اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دی۔مقامی انتظامیہ نے گدھا ذبح کرنے پر دو افراد گرفتار  کر لیا۔ذبح شدہ گدھے کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے تحویل میں لے لیا۔ گدھا ذبح کرنے پر دونوں افراد سے تحقیقات کی جا رہیں ہیں ۔بٹگرام کوزہ بانڈہ  میں ذبح شدہ گدھا برآمد ہونے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور ،اسلام آباد کے بعد خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں بھی مضر صحت گوشت فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔قبل ازیں پشاور میں بھی انتظامیہ کی غفلت اور ممکنہ ملی بھگت سے مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت ہوٹلوں اور قصائیوں کو فراہم کیے جانے کے انکشافات سامنے آ چکے ہیں۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت گوشت کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔

 یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف