پی ٹی آئی5 اگست احتجاج،مرکزی قیادت کال سےلاتعلق،راجہ اور عالیہ آمنے سامنے

Jul 29, 2025 | 19:50:PM
پی ٹی آئی5 اگست احتجاج،مرکزی قیادت کال سےلاتعلق،راجہ اور عالیہ آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت 5 اگست احتجاج کی کال سے پیچھے ہٹ گئی،مرکزی قیادت نے احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم پر ڈال دیا۔مرکزی قیادت نے ملبہ صوبائی قیادت پر ڈال دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت 5 اگست کے احتجاج سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے اورمرکزی قیادت نے احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم پر ڈال دیا، احتجاج کیسے ہوگا،کہاں کہاں ہوگا مرکزی قیادت نے ملبہ صوبائی قیادت پر ڈال دیا،مرکزی قیادت احتجاج پلان دینے سے گریزاں، صوبائی قیادت کی جانب سے مرکزی قیادت سے احتجاج کا پلان اور حکمت عملی مانگی گئی، سلمان اکرم راجہ نے احتجاجی پلان دینے سے انکار کرتے ہوئے ذمہ داری صوبائی قیادت پر ڈال دی، پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی اپنی جان چھڑا لی،

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے مرکزی قیادت سے 5 اگست کے احتجاج کا پلان مانگا،  جس پرسلمان اکرم راجہ نے پلان دینے سے انکار کرتے ہوئے صوبائی قیادت کو خود ہی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کر دی۔ سلمان اکرم راجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ صوبے کی انچارج ہیں، چاروں ریجنل صدور آپ کے ساتھ ہیں، خود پلان بنا کر عملدرآمد کریں، مرکزی قیادت کے پاس کوئی پلان ہے نہ ہی کوئی حکمت عملی دے سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سلمان اکرم راجہ نے عالیہ حمزہ کو جواب دیا کہ سندھ، کے پی اور بلوچستان کی قیادت نے خود حکمت عملی بنائی آپ بھی خود کریں، پنجاب میں احتجاج کی ذمہ داری آپ خود نبھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرآباد، تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل اور راہگیر خاتون کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق