عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

Jul 29, 2025 | 18:30:PM
عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے  اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نےکہا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے،عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔

خیال رہےکہ گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ  عمران خان کے دونوں بیٹے  قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے اور عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کی قیادت کریں گے۔

 اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما بھی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے ہیں تاہم اب بانی پی ٹی آئی نے اپنے دونوں بیٹوں کو  پاکستان آنے سے  روک  دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 5 اگست کا احتجاج بانی PTIکی کال:سلمان اکرم