مسلم لیگ (ن) کاکھڈیاں میں آج ہونیوالا جلسہ ملتوی کر دیاگیا

Jul 29, 2023 | 19:16:PM
مسلم لیگ (ن) کاکھڈیاں میں آج ہونیوالا جلسہ ملتوی کر دیاگیا
کیپشن: ن لیگ لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کا قصورکھڈیاں میں آج ہونیوالا جلسہ ملتوی کر دیاگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں  آج ( اتوار)ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ، اب یہ جلسہ 5 اگست بروز ہفتہ کو منعقد ہوگا۔ 
مریم اورنگزیب کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہناتھا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے 'لاہور قصور بہاولنگر' موٹر وے کے افتتاح کے بعد کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے مداحوں کیلئے بری خبر