معاملات طے پاگئے، ضمنی نہیں عام انتخابات ہوں گے، شیخ رشید

Jul 29, 2022 | 12:33:PM
ضمنی الیکشن، جنرل الیکشن، شیخ رشید، انکشاف، ٹوئٹ
کیپشن: شیخ رشید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے ہیں۔ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں، صرف فضل الرحمان رہ گئے ہیں۔ ڈالر 250 کا، بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرادے گا۔ 

اسی ٹوئٹ کے تسلسل میں دوسری ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ نہ یہ عوام میں جانے کےقبل، نہ فرار ہونے نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔ اب خلق خدا فیصلہ کرے گی۔ جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشہ بن گئی ہے۔ 

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ لوگ سٹیٹ بینک کا گورنر لگا نہیں سکے۔ 30 لگژری اشیا پر پابندی ختم کردی۔ ایس این پی کا کریڈٹ منفی ہوگیا۔ آئی ایم ایف نے ابھی تک بیل آؤٹ نہیں کیا۔ ق لیگ کا نیا صدر اپنے 2 وزرا کو واپس بلائے گا۔ بی اے پی والوں نے بستر باندھ لیا ہے۔ 6 ہزار میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال اور 6 ہزار کا دکانداروں پر اضافی ٹیکس مزید معاشی تباہی لائے گا۔