سجل علی اورجمائمہ گولڈ سمتھ کی نئی تصاویر وائرل

Jul 29, 2022 | 12:23:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سجل علی نے جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم سے اپنی پہلی جھلک شیئر کردی
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جانب سے جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم سے اپنی پہلی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ  پر شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی اور ہالی ووڈ فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ‘  WHAT’S LOVE GOT TO DO WITH IT کی مصنفہ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم سے لی گئی تین تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

اداکارہ سجل علی کا ہالی ووڈ میں یہ پہلا پروجیکٹ ہے، اس فلم میں ادا کیے گئے اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ میں فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ‘ میں اپنی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو مزید بتایا کہ یہ بھی دلچسپ خبر ہے کہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 10 ستمبر کو اپنے ورلڈ پریمیئر میں اس فلم کی میزبانی کرے گا۔

دوسری جانب جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی فلم سے لی گئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ دنیا بھر میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان جَلد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے جنہوں نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔ ان دنوں وہ اپنی آ نے والی نئی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔