اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہوگیا

Jul 29, 2022 | 11:34:AM
ڈالر،اونچی اڑان ،سلسلہ ،تھم نہ سکا
کیپشن: ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تھم نہ سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آج کاروباری ہفتے کا آخری روز ہے۔ مارکیٹ اوپن ہوتےہی روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ پاکستانی کرنسی پر شدید دباؤ بتائی جارہی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈ کا آغاز 239.94 پیسے سے ہوا۔ جس کے بعد ایک مرتبہ ڈالر کی قدر 240 روپے پر پہنچی لیکن تھوڑی ہی دیر بعد اس میں کمی ہوئی اور یہ 239.75 پر ٹریڈ ہونے لگا۔ لیکن اب دوبارہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 240 کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ جہاں ڈالر 57 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ ڈالر کی نئی قیمت 239.37 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے اونچی اڑان لی ہے اور ایک ہی دن میں 5 روپے مہنگا ہوکر 250 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 245 میں خریدا جارہا ہے جبکہ اس کی فروخت 250 پر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غریب عوام پر بڑا پیٹرول بم گرانے کی تیاری