علیزے شاہ نے گلوکار دانیال ظفر کی پٹائی کردی۔۔۔ویڈیو وائرل

Jul 29, 2021 | 23:13:PM
علیزے شاہ نے گلوکار دانیال ظفر کی پٹائی کردی۔۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خوفزدہ علیزے شاہ نے معروف گلوکاردانیال ظفر کی پٹائی کردی ، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ گلوکار دانیال ظفرکے ڈرانے پر خوف کا شکار ہو گئیں اور بری طرح سے چیخیں مارنے لگیں۔

علیزے شاہ اپنی تصاویر اور ویڈیو کی وجہ سے سب سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین کی زد میں آنے والی اداکارہ ہیں ۔لیکن اس بار سوشل میڈیا پر ایک ایسا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفراداکارہ علیزے شاہ کو ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں جب وہ کمرے میں داخل ہوتی ہیں جس پر اداکارہ بری طرح ڈر جاتی ہیں اور چیخیں مارنا شروع کردیتی ہیں۔

ویڈیو سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شوبزکی دونوں شخصیات گہری دوستی ہے ، علیزے شاہ خوف سے باہر آنے کے بعد گلوکار کی پٹائی کرنے سے بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے شاہ نے اورنج رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ نے ایک اور پاکستانی گانا چرا لیا۔۔سوشل میڈیا پرپاک بھارت محاذ گرم