نیوزی لینڈ کا دورہ پا کستان۔۔سکیورٹی ما ہرین کی آئندہ ما ہ آمد

Jul 29, 2021 | 20:58:PM
نیوزی لینڈ کا دورہ پا کستان۔۔سکیورٹی ما ہرین کی آئندہ ما ہ آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 
(ما نیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ  کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپو رٹ  میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی ٹیم اگست کے وسط میں پاکستان آئے گی۔سیکورٹی ماہرین کی ٹیم پاکستان میں قیام کے دوران ریگ ڈیکاسن لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی وینیوز کا معائنہ کرے گی۔

پاکستان میں قیام کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ کے سکیورٹی ما ہرین  کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔نجی ٹی وی نے اپنے  ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکورٹی ایکسپرٹس کی سفارشات پرنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کی تصدیق کرے گا۔

یا د رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کو 5 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچزستمبر/ اکتوبرمیں کھیلنے کی دعوت دی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فصل کو نظر بد سے بچا نے کیلئے بھارتی کسان نے سنی لیونی کی بو لڈ تصاویر آویزاں کردیں