فصل کو نظر بد سے بچا نے  کیلئے بھارتی کسان نے سنی لیونی کی بو لڈ تصاویر آویزاں کردیں

Jul 29, 2021 | 18:01:PM
فصل کو نظر بد سے بچا نے  کیلئے بھارتی کسان نے سنی لیونی کی بو لڈ تصاویر آویزاں کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)سنی لیونی بھارتیوں کے علاوہ پاکستانیوں میں بھی مقبول  ہیں۔اداکارہ کو بولڈ کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔ان کے ایک مدا حبھارتی کاشت کار نے اچھی کاشت اور فصل کو لوگوں کی بد نظروں سے بچانے کے لیے کھیتوں میں ان کی انتہائی بولڈ تصاویر آویزاں کردیں۔

تفصیلا ت کے مطابق  آندھرا پردیش کے ایک  کسان نے اپنی 10 ایکڑ زمین میں اچھی کاشت کے لیے سنی لیون کی بکنی میں بنائی گئی بہت بڑی تصاویر آویزاں کردیں، جنہیں راہگیر دور سے آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔تصاویر میں سنی لیونی نے سرخ بکنی پہن رکھی ہے اور ان پر مراٹھی زبان میں حسد اور جلن سے متعلق ایک قول بھی لکھا گیا ہے، جس کا مفہوم ہے کہ ان سے کوئی حسد نہ رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام سے اب تک زیادہ تر گالیاں ہی سیکھیں ۔۔صبو ر علی

کسان نے زمین پر سنی لیونی کی تصاویر آویزاں کرنے سے متعلق بتایا کہ ان کی 10 ایکڑ پر مشتمل زمین پر آتے جاتے راہگیر لوگوں کی نظریں ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی کاشت اچھی نہیں ہوتی۔ اس لیے انہوں نے فصل کو بد نظروں سے بچانے کے لیے مذکورہ طریقہ آزمایا۔

کسان نے دعویٰ کیا کہ سنی لیونی کی بولڈ تصاویر آویزاں کرنے کے بعد ان کی فصل انتہائی اچھی ہوئی ہے اور ان کا طریقہ کام کر گیا۔

کاشت کار کے مطابق جب سے انہوں نے سنی لیونی کی تصاویر کو زمین میں آویزاں کیا تب سے راہگیر لوگوں نے ان کی فصل کو بد نظروں سے دیکھنا اور گھورنا بند کردیا اور سب لوگوں کی نظریں اداکارہ کی تصاویر پر جا تی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی سمیت متعدد اداکاراؤں کو فحش فلموں کی آفر؟ نیا پینڈورا با کس کھل گیا