سنجے دت کی308گرل فرینڈز سے خفیہ ملاقاتیں۔۔ایشوریا کے بارے میں  بھی اہم انکشاف کردیا

Jul 29, 2021 | 10:54:AM
سنجے دت کی308گرل فرینڈز سے خفیہ ملاقاتیں۔۔ایشوریا کے بارے میں  بھی اہم انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کے تنازعات اور تین سو آٹھ گرل فرینڈ زسے خفیہ ملاقاتوں کے بارے میں تو ہر کوئی بخوبی جانتا ہے۔ماضی میں جب ایک فلمی جریدے نے سنجے دت اور ایشوریا رائے کی تصاویر اپنے کور پیج پر شائع کی تو سنجے دت کو اداکارہ کی خوبصورتی نے کافی متاثر کیا۔ ایشوریا رائے کو پہلی مرتبہ دیکھتے ہی سنجے دت نے یہ الفاظ کہے ’یہ خوبصورت خاتون کون ہیں؟‘۔

اداکار سنجے دت ماضی میں خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے خلاف تھے جس کی وجہ بھی دلچسپ ہے۔ فلم ’سنجو‘ میں ہمیں سنجے دت کے تقریباً ہر انداز کو دیکھنے کا موقع ملا وہ اپنے خلاف عدالتی کیسز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہے۔

ایک انٹرویو کے دوران سنجے دت کا کہنا تھا کہ ایشوریا کو پہلی بار دیکھنے کے بعد مجھے میری بہنوں نے خبردار کیا کہ میں ایشوریا کو شادی کے لئے درخواست نہ کروں کیونکہ ہم دونوں کا ساتھ میں فوٹو شوٹ ہونے والا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میری بہنیں بھی ایشوریا کو بہت پسند کیا کرتی تھیں۔ بہنوں نے کہا کہ ایشوریا کو شادی کی پیشکش اور موبائل نمبر مت لینا، اسے پھولوں کا تحفہ بھی مت بھیجنا۔سنجے دت نے انٹرویو میں خوبصورت خواتین کے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ اس انڈسٹری میں آنے کے بعد انسان تبدیل ہو جاتا ہے، یہاں آپ کی معصومیت ختم ہو جاتی ہے اور اسی طرح ایشوریا رائے کے چہرے کی خوبصورتی بھی ختم ہو جائے گی کیونکہ انہیں اب فلم میں کام کرنا ہے جو بالکل بھی آسان کام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیںدبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی۔سلمان خان نےخاموشی توڑدی
 اداکار نے مذاق میں کہا کہ اگر ایشوریا رائے سڑک پر کھڑی ہو جائیں تو تمام گاڑی رک جائیں گی لیکن اگر ایسا ہی میں کروں تو سب مجھے کچل ڈالیں گے۔

سنجے دت اور ایشوریا رائے نے 2002ء میں فلم ’ہم کسی سے کم نہیں‘ اور 2005ء میں فلم ’شبد‘ میں ایک ساتھ اداکاری کی۔ ماضی میں دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سنجے دت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے والد سنیل دت کے بینر تلے بنی فلم ریشما اور شیراسےکیا تھا اور بطور ہیرو اپنے کیریئر کی شروعات 1981 میں ریلیز ہوئی فلم ’روکی‘ سے کی۔
انہیں فلم انڈسٹری میں آئے تقریباً تیس برس کا عرصہ گزرچکا ہے۔
وہ اپنی ہر فلم میں بہترین اداکاری سے نئی بلندیاں چھوتے جا رہے ہیں ، اپنی ہر نئی فلم کو وہ اپنی پہلی فلم سمجھتے ہیں اسی وجہ سے وہ اپنے کام کے تئیں لاپرواہ نہیں ہوتے اور یہی وجہ ہے کہ کام کے تیئں ان کی لگن آج بھی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیںممبئی کرائم برانچ  کوشلپا شیٹی کا چونکا دینے والابیان۔۔