الیکشن کمیشن نےصوبائی وزیرڈاکٹر امجد علی کو طلب کرنے کے لئے نوٹس جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس کمیٹی کا چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی زیرِصدارت اجلاس ہوا جس میں ماڈل جیل اسلام آباد کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق امور اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اجلاس کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، پراسیکیوٹر جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، لاء اینڈ جسٹس، ڈی جی این سی سی آئی اے اور دیگر اعلیٰ حکام جسٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ماڈل جیل پراجیکٹ کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026 ہے۔ چیف کمشنر نے بتایا کہ ماڈل جیل کا تعمیراتی کام 85 فیصد فزیکل ورک مکمل ہونے کے ساتھ آخری مرحلے میں ہے۔ اب تک 15 فیصد مالیاتی پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: میانمار: فراڈ سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی بازیاب
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ماڈل جیل کی تکمیل کے کام کو مزید تاخیر کے بغیر حتمی شکل دی جائے اور 30 جون تک مکمل کیا جائے، جیل کے عملے کی تعیناتی سمیت دیگر کام کو ایک ساتھ مکمل کیا جانا چاہیے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ہدایت کی کہ جیل کی تعمیر مکمل کریں تاکہ یکم جولائی 2026 سے اسلام آباد کے قیدیوں کی منتقلی شروع کی جا سکے۔ سیکرٹری وزارت داخلہ سیکرٹری خزانہ کے ساتھ رابطہ کریں گے تاکہ جیل کی تعمیرات کے حوالے سے مسائل کو حل کیا جا سکے۔
کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ کو بھی شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ، پاکستان نے 22 رنز سے جیت لیا