پی ایس ایل 11 میں آسٹریلوی نوجوان کوچ ٹم پین کو بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان
کیپشن: ٹم پین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) پی ایس ایل 11 میں آسٹریلوی نوجوان کوچ ٹم پین کو بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹم پین سیالکوٹ سٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر کیے جائیں گے، سیالکوٹ سٹالینز کی جانب سے ٹم پین کی تقرری کا باضابطہ اعلان آج رات کو کیا جائےگا۔
ٹم پین اس سے قبل بی بی ایل میں ایڈیلیڈ سٹرائکرز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ پرعزم ہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے آسٹریلوی ٹیم میں مضبوط کلچر کی بنیاد رکھی، اب سیالکوٹ میں بھی تبدیلی لائیں گے۔
سیالکوٹ سٹالینز ٹیم مینجمنٹ نے ٹم پین کی تقرری کو مستقبل کی کامیابی کیلئے اہم قرار دے دیا، ٹم پین کی کوچنگ ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائے گی،
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات کیلئے لیگی امیدواروں کے انٹرویو کون کریگا؟اعلان ہو گیا