آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات،مسلم لیگ ن کے امیدواروں کےانٹرویوزنواز شریف خود کریں گے

Jan 29, 2026 | 17:56:PM
 آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات،مسلم لیگ ن کے امیدواروں کےانٹرویوزنواز شریف خود کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے انٹرویوز میاں نواز شریف خود کریں گے۔

‎وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے اجلاس کی سربراہی کی۔ 

اپوزیشن لیڈر و صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں کمیٹی ارکان نے اجلاس میں شرکت کی،مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس اجلاس میں شریک ہوئے،سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی، ڈاکٹر نجیب نقی اور عبدالرحمان آرائیں نے بھی شرکت کی۔ 

اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کے دوران وفای وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ آزاد کشمیر کے ٹکٹ ہولڈرز کے انتخاب کیلئے حتمی انٹرویوز صدر مسلم لیگ ن  میاں نواز شریف کریں گے،پہلے مرحلے میں گلگت بلتستان کے الیکشن  کے حوالے سے میاں نواز شریف جی بی کا دورہ کریں گے۔ 

آزاد کشمیر الیکشن کے متعلق مسلم لیگ (ن) امیدواروں کی جانچ پڑتال اور انٹرویوز کا عمل میاں نواز شریف کی زیرِ نگرانی ہوگا،سیاسی کمیٹی کی آئندہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت

سیاسی کمیٹی اجلاس میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی غورکیا گیا 

علاوہ ازیں، چیئرمین الیکشن کمیشن کی تقرری کیلئے مجوزہ پینل کے متعلق گفتگو بھی کی گئی۔ 

پارٹی کے  تنظیمی امور  اور انتخابی حکمتِ عملی پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں اتحاد، نظم و ضبط اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر زوردیا گیا جبکہ ن لیگی قیادت نے آزاد کشمیر میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کا عزم کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  دس فیصد سٹوڈنٹس کو تعلیم مفت دو ورنہ رجسٹریشن منسوخ ہوگی، پرائیویٹ سکولوں کیلئے حکم