شدید برف باری کے سبب چمن اور توبہ اچکزئی کے درمیان آج بھی راستہ بند رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نجیب اللہ اچکزئی) شدید برف باری کے سبب چمن اور توبہ اچکزئی کے درمیان آج بھی راستہ بند رہا۔
سارے علاقے میں برف باری کی وجہ سے سڑکیں بند ہیں۔ چمن بوغرہ ٹاپ سے تبینہ کراس تک توبہ اچکزئی کے اکثر علاقوں کےباہمی رابطے تاحال منقطع ہیں۔
چمن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق اس وقت بھی شدید برفباری کے بعد بھی تمام راستے بند ہیں۔ عوام نے قلعہ عبداللہ انتظامیہ سے راستے کھولنے کی اپیل کی ہے۔
چمن/ پہلے ضلعی انتظامیہ نے یہ راستے کھول دیئے تھے لیکن شدید برف باری نے راستے دوبارہ بند کر دیئے۔
یہ بھی دیکھیئے: پاک آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 22 رنز سے جیت لیا