کراچی میں نجی اسکول کی وین میں آگ بھڑک اٹھی، 5 بچے جھلس گئے

Jan 29, 2026 | 18:04:PM
کراچی میں نجی اسکول کی وین میں آگ بھڑک اٹھی، 5 بچے جھلس گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شاہ فیصل کالونی پل پرنجی سکول کی وین میں آگ لگنے سے  سکول وین میں سوار5 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا،سکول وین میں آتشزدگی کے دوران اسکول وین کے بیگس، لنچ باکس اورپانی کی بوتلیں بھی جل گئیں۔

آ تشزدگی کے دوران اسکول وین مکمل جل گئی جبکہ اس کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا، پولیس حکام کے مطابق اسکول وین میں سوار تمام بچے محفوظ ہیں۔

 سکول وین میں آگ لگتے ہی شاہ فیصل پل سے گزرنے والے شہری رک گئے جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شہریوں نے   سکول وین میں سوار بچوں کو وین سے باہر نکلنے میں مدد فراہم کی۔

 سکول وین میں آگ بھڑک اٹھنے سے شاہ فیصل کالونی پل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثرہو گئی۔ 

وزیر داخلہ سندھ نےایڈیشنل آئی جی کراچی کوہدایت کی ہے کہ تمام سکول وین کا آڈٹ کیا جائے،سکول وین میں بچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے  سکول انتظامیہ کواعتماد میں لیا جائے، ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد بہترین اقدامات کے تحت بچوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان