اندرون لاہور میں 10 سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کیلئے مختص 

Jan 29, 2026 | 15:34:PM
اندرون لاہور میں 10 سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کیلئے مختص 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)اندرون لاہور میں 10 سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کیلئے مختص کردی گئیں۔
حکام نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو مختص سکولوں کی رپورٹ بھجوا دی,سکول میں نگران عملےکو بسنت کے تینوں روز 24 گھنٹے ڈیوٹی پر رہنے کا حکم دیاگیاہے.

ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سکول وزٹ کرکے انتظامات کا جائزہ لیں گے،ناقص انتظامات کی صورت میں متعلقہ ہیڈز ذمہ دار ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:پتنگ بازی فیسٹیول کے لیے 12 نکاتی سخت ضابطہ اخلاق جاری
بسنت کے لئےمختص کئے گئے سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹی گیٹ،دہلی گیٹ،سید مٹھا بازار اور شاہ عالم گیٹ شامل ہیں،گورنمنٹ وکٹوریہ گرلز ہائی سکول،تکیہ سادھواں، کابلی مل اور چونا منڈی کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔