آج کا پکوان: لذیذ حلیم

Jan 29, 2026 | 15:22:PM
آج کا پکوان: لذیذ حلیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج ہم آپ کو لذیذ حلیم بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: گوشت ڈیڑھ کلو (بڑی بوٹیاں کروا لیں)، گیہوں ایک کلو، مکس دالیں 250 گرام، ہرا دھنیا ایک پیالی، ہری مرچ 6عدد، لال مرچ پاؤڈر3 بڑے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ 2 بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، ہلدی2چھوٹے چمچے، گرم مصالحہ پاؤڈر 2 بڑے چمچے، پیاز درمیانی 3 عدد (سلائس کرلیں)، بڑی الائچی 6 عدد، ثابت زیرہ 2 بڑے چمچے، لونگ5 عدد، دارچینی 2 ٹکڑے، تیز پات 5 پتے، تیل ایک کپ۔

بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز لال کریں، پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں، پھر گوشت اور تمام پسے ہوئے مصالحے ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے، دوسری دیگچی میں دالیں، گیہوں، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ دال گل جائے پھر اس کو ٹھنڈا کرکے پیس لیں۔

گلے ہوئے گوشت کے ریشے کرکے تمام مصالحوں سمیت دال میں ڈال کر پکائیں، جب حسب ِ منشاء گاڑھا ہو جائے تو دَم پر دس منٹ کے لئے رکھ دیں، بگھار کے لئے تیل گرم کرکے ۲؍ عدد پیاز کو سلائس کرکے سنہرا ہونے تک فرائی کرکے حلیم کے اوپر بگھار لگائیں، لیجئے لذیذ حلیم تیار ہے۔