سرکاری بھرتیوں کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی رامے)پنجاب میں سرکاری بھرتیوں کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کی تیاری کرلی گئی۔
پنجاب کے سرکاری اداروں میں ابتدائی تقرریاں بنیادی پے اسکیل کے بجائے لمپ سم پے پیکج پر کرنے کی تجویزدی گئی ہے،محکمہ خزانہ نے سروس رولز کے بجائے اہلیت معیار کے تحت لمپ سم بھرتیوں کی نشاندہی کر دی۔
مجوزہ ترمیم سے محکموں میں رکی ہوئی بھرتیوں کا عمل تیز ہونے کی توقع ہے،ترمیم کی منظوری کے بعد محکموں میں لمپ سم پے پر نئی آسامیوںپربھرتیوں کی راہ ہموار ہوگی،لمپ سم پے پیکج پر پابندی میں نرمی کے کیسز حکومت کو کیس ٹو کیس پیش ہوں گے۔
حکومت کی منظوری کے بعد صوبے میں روایتی طریقہ کار کی بجائے لمپ سم بھرتیاں ممکن ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل؟ ورکنگ پیپر اوگرا کو ارسال
ذرائع کے مطابق پی پی ایس سی کے ذریعے روایتی بھرتیاں بدستور جاری رہیں گی،گریڈ 5 اور اس سے اوپر پابندی میں نرمی کے کیسز پہلے کی طرح متعلقہ فورمز دیکھیں گے،گریڈ ایک سے گریڈ چار میں لمپ سم پیکج کے تحت بھرتیوں کی اجازت حکومت دے گی ۔
ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق سروس رولز بنانے کے بجائے اہلیت معیار طے کر کے بھرتیوں کا نیا راستہ کھلے گا۔