چلڈرن ہسپتال کے 400 سے زائد ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں مل گئیں

Jan 29, 2026 | 10:33:AM
چلڈرن ہسپتال کے 400 سے زائد ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں مل گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی) کراچی میں چلڈرن ہسپتال کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں مل گئیں ہیں۔

تنخواہوں کی ادائیگی پر ملازمین نے آج ہسپتال کو  کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چار سو سے زائد ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھے۔

چلڈرن ہسپتال ڈھائی ماہ سے او پی ڈی کے علاوہ بند تھا۔

ہسپتال انتظامیہ نے تمام ملازمین کو حاضری کی ہدایت کر دی ہے ۔

دوسری طرف آج سے قریبی آبادی کے بچوں کیلئے طبی سہولتیں بحال  کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:نیپاہ وائرس کیسے پھیلتا ہے اور علامات کیا ہیں؟ایڈوائزری جاری