نیپاہ وائرس کیسے پھیلتا ہے اور علامات کیا ہیں؟ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے کے بعد محکمہ صحت سندھ نے بھی ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری کے مطابق یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اورانسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس ہے ،تاہم پاکستان میں نیپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
ایڈوائزری میں مزیدبتایا گیا ہے کہ نیپاہ وائرس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہے,محکمہ صحت سندھ کے مطابق صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، تمام سرکاری و نجی ہسپتال الرٹ ہیں، وفاقی وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کریں۔
وفاقی وزارتِ صحت نے نیپا وائرس کے پھیلاؤ پر الرٹ جاری کر دیاہے،وزارت صحت کےمطابق نیپا وائرس بڑی چمگادڑوں سے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے،جس کے باعث احتیاطی اقدامات سخت کردیےگئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سےہدایت جاری کی گئی ہےکہ ائیرپورٹس، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر پاکستان آنے والے اور ٹرانزٹ مسافروں کی اسکریننگ یقینی بنائی جائے،وزارت صحت کےمطابق مشتبہ علامات کی صورت میں مسافرکو فوری طورپرالگ کیا جائےگا،یہ بھی واضح کیاگیا ہےکہ پاکستان میں تاحال نیپا وائرس کا کوئی تصدیق شدہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ہر شہری پر کتنا قرض ہے؟ وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
وزارت صحت کےمطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئےہیں، قومی ادارہ صحت میں نیپا وائرس کی تشخیص کی سہولت موجود ہے۔