طلال چوہدری کا عمران خان کو ہسپتال لیجانے کی خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہسپتال لے جانے کی خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اس معاملے پر سنسنی پھیلانے کے بجائے انتظار کیا جائے،حکومت تصدیق یا تردید کرے گی۔
انہوں نے کہا اگر یہ خبر درست ثابت ہوگئی تو یہ اس بات کی تصدیق ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کو صحت کی جو بھی سہولتیں دینی ہیں وہ دی جاری ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور زندگی کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، انہیں باقی تمام قیدیوں سے زیادہ اور بہتر سہولیات دی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس اڈیالہ جیل کے باہر تھیٹر لگانے کے سوا کوئی کام نہیں رہ گیا، نہیں لگتا کہ جیل حکام ملاقات کی اجازت دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پرتگال میں کرسٹن نامی طوفان نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ایک خبر آئی ہےکہ عمران خان کو اسپتال لایا گیا اور پھر جیل لےگئے لیکن یہ نہیں بتایا جا رہا کہ عمران خان کو کس بیماری کی وجہ سےاسپتال لایا گیا۔