امریکا میں برفباری نے قہر ڈھا دیا، ہلاکتیں 65 ہوگئیں، ہزاروں پروازیں منسوخ

Jan 29, 2026 | 08:20:AM
امریکا میں برفباری نے قہر ڈھا دیا، ہلاکتیں 65 ہوگئیں، ہزاروں پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا میں برفباری نے قہر ڈھا دیا جہاں مختلف حادثات میں ہلاکتوں تعداد 65 ہوگئیں۔

مشرقی امریکا میں درجہ حرارت نقطہ انجماد  سے نیچے گر گیا ،شکاگو میں منفی 14، کلیولینڈ میں منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹینیسی اور مسیسیپی میں وقفےو قفے سے ہونے والی شدید برفباری سے ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ 

برفانی طوفان کے بعد فضائی سفر بدستور متاثر ہے، گذشتہ روز  امریکن ائیر لائنز کی 653 پروازیں منسوخ جبکہ ایک ہزار 77  تاخیر کا شکار  رہیں، ڈیلس فورٹ ورتھ ائیرپورٹ پر بھی برفباری اور بارش سے آپریشن شدید متاثر ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ائیرلائنز  نے عملے کو  اضافی شفٹس کرنے پر ڈبل تنخواہ کی پیشکش کی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طیارہ گر کر تباہ،تمام افراد ہلاک

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ نیو یارک اور نیو جرسی میں شدید سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، سردی اگلے ہفتے تک برقراررہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔