بلوچستان کے شہر مچھ میں لگاتار 15 راکٹ فائر، ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی

Jan 29, 2024 | 23:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلوچستان کے شہر مچھ میں لگاتار 15 راکٹ فائر ہونے سے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مچھ شہر کے مختلف علاقوں میں راکٹ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، راکٹ نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے، راکٹ اور فائرنگ سے مچھ شہر اندھیرے میں ڈوب گیا، مچھ شہر کی عوام میں خوف ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ سال کی نسبت مالی بجٹ خسارے میں بڑا اضافہ، پریشان کن اعدادوشمار نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

ریسیکو ذرائع کے مطابق مچھ شہر میں  شدید دھماکے کی آواز سنی گئی, دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا, دھماکے اور فائرنگ سے مچھ شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا.

سول ہسپتال مچھ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، تمام عملے کو ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی، شہر میں دھماکوں کے بعد چاروں اطراف سے مسلسل فائرنگ بھی جاری ہے۔