راکھی ساونت کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

Jan 29, 2023 | 11:52:AM
راکھی ساونت کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ جیا ساونت چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی کی والدہ میں کینسر اور برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی اور طویل عرصے سے موذی مرض سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ راکھی کی والدہ ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں آج وہ چل بسیں۔

اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔راکھی ساونت والدہ کے بے حد قریب تھیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے اسپتال میں رہتی تھیں۔

ضرور پڑھیں :وہ وقت جب خوبرو اداکارہ صنم جنگ نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

گزشتہ دنوں اداکارہ نے والدہ کا علاج کرانے پر سلمان خان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی راکھی ساونت نے والدہ کی خواہش پر قریبی دوست عادل درانی سے شادی کی تھی۔انہوں نے اسلام قبول کرکے نکاح کیا تھا۔